بھارت کی ڈرون دہشت گردی، خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے
خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری ملاقات کی۔
اور پاک – بھارت کشیدگی سمیت سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، ۔
بھارت کی ڈورنز دہشت گردی کے بارے بھی بریف کیا، اور کہا کہ بھارت نے تمام عالمی قوانین کو پامال کیا۔
محسن نقوی کہا کہ بھارت نے شہری آبادیوں کو ڈورنز سے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔
، پاکستان نے مؤثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا۔
انہوں نے امریکی عہدیدار کو بتایا کہ خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے، پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں