کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، وزیر دفاع

کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کا دوٹوک مؤقف

کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب دینے کے لیے 200 فیصد تیار ہیں۔
، پاکستان اپنی جوابی کارروائی میں بھارت کے سویلینز کو نشانہ نہیں بنائے گا، ہم صرف فوجی تنصیبات پر حملے کریں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں جھوٹ کا سیلاب آیا ہوا ہے۔
، بھارت نے جس طرح ذلت اٹھائی، انہوں نے اپنے عوام کو مطمئن کرنا ہے، ۔
بھارت اپنے عوام کو یہ تو نہیں بتائے گا کہ سب جگہ ہمیں مار پڑ رہی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کا اتحاد فطری ہے، دونوں اسلام مخالف ہیں، ان کی اسلام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ دوست ملک کھل کرپاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیہ اور آٓذربائیجان نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی ہے۔
، بھارت کے قریب ترین حلیف بھی اس کاساتھ نہیں دے رہے، ۔
پاک فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور سرحد پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں