آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف، وزیراعظم شہباز شریف کی ترجیح واضح
آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے،وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری پر اہم اجلاس میں نجی شعبے کی ممتاز کاروباری شخصیات اور ماہرین سے مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجٹ تیاری سے متعلق اجلاس میں نجی شعبے کی کاروباری شخصیات اور ماہرین سے مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبہ مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کردار ادا کریں۔
وزیراعظم نے آئندہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے۔
نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی پر زور دیا۔
وزیراعظم نے صنعتوں۔ زراعت۔ آئی ٹی۔ ہاؤسنگ اور چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینے کی ہدایت دی اور کہا کہ ان تمام شعبوں میں ترقی کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں