بل گیٹس 99 فیصد دولت عطیہ کریں گے: 2045 تک فاؤنڈیشن بند کرنے کا منصوبہ
بل گیٹس کا اپنی 99 فیصد دولت عطیہ کرنے کامنصوبہ شیئر
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا بھر کے چوتھے مالدار ترین شخص 69 سالہ بل گیٹس نے 99 فیصد دولت عطیہ کرنے کا منصوبہ ظاہر کردیا ہے۔
، بل گیٹس نے بتایا کہ وہ اگلے 20 برسوں میں اپنی دولت کا 99 فیصد حصہ عطیہ کردیں گے۔
انھوں نے اپنی ایک حالیہ بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ جب میں مر جاؤں گا تو لوگ میرے بارے میں بہت سی باتیں کہیں گے۔
، لیکن میں چاہتا ہوں کہ ان باتوں میں یہ بات نہ ہو کہ ‘وہ (بِل گیٹس) جب مرا تو اُس کے پاس کافی دولت تھی۔
بِل گیٹس نے کہا کہ وہ اپنی فاؤنڈیشن، بِل گیٹس فاؤنڈیشن، کے آپریشنز سنہ 2045 تک ختم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
اور اس دورانیے میں وہ اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے اپنی دولت عطیہ کرنے کے عمل میں تیزی لائیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں