تیاری کررکھی تھی بھرپور جواب دیا، خواجہ آصف

بھارتی جارحیت پر خواجہ آصف کا ردعمل: تیاری کررکھی تھی بھرپور جواب دیا

تیاری کررکھی تھی بھرپور جواب دیا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نےپاک فوج کی جانب بھارتی جارحیت کو “آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کے تحت دندان شکن جواب دینے پر کہا کہ تیاری کررکھی تھی بھرپور جواب دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پاس کوئی اور آپشن نہیں رہ گیا تھا، بھارت کو کاری ضرب لگائی ہے۔
، گجرات سے پنجاب تک بھارتی ایئر فیلڈ تباہ کردی گئیں ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کو ایسا جواب دیا کہ گزشتہ تین چار روز کی جارحیت کا قرض چکا دیا،۔
عوام کا مطالبہ تھا جواب دیا جائے، جبکہ ہم نے بھارت سے کہاکہ وہ امریکہ سے پہلگام کی تحقیقات کرالے، ہم تحقیقات کی پیشکش کررہے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید یہ بھی کہاکہ مودی نے تحقیقات سے انکار کردیا ہے تو پھر اس کی دال میں کالا ہے، تاہم نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں