بھارت تناو نہیں چاہتا، پاکستانی حملوں سے فوجی نقصانات کا اعتراف

بھارتی ترجمان صوفیہ قریشی: بھارت تناو نہیں چاہتا، لیکن تنصیبات متاثر

بھارت تناو نہیں چاہتا، ترجمان بھارتی فوج صوفیہ قریشی
بھارتی فوج کی ترجمان صوفیہ قریشی نے کہاکہ بھارت تناو نہیں چاہتا۔
صوفیہ قریشی نے پاکستانی جوابی حملے کے نتیجے میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ادھم پور، آدم پور، پٹھان کوٹ میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔
بھارتی فوج کی ترجمان نے مزید یہ بھی کہا کہ پنجاب کے ائیربیس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
کرنل صوفیہ قریشی، بھارتی فوج کی کور آف سگنلز کی افسر ہیں۔ وہ ایک فوجی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے دادا نے بھارتی فوج میں خدمات انجام دیں۔
ان کے والد بھی فوج میں تھے۔ ان کی شادی میکانائزڈ انفنٹری کے ایک افسر سے ہوئی ہے۔
بھارت نے پاکستان پر فوجی کارروائیائی آپریشن سندورکے حوالے سے بدھ کے روز میڈیا بریفنگ کی ذمہ داری خارجہ سیکرٹری وکرم مصری کے ساتھ ہی بھارتی فوج کی دو سینئر خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی اور بھارتی فضائیہ کی ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کو سونپی تھی۔
تجزیہ کار اسے بھارت کی مخصوص حکمت عملی قرار دے رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں