مریم نواز کا پاک فوج کے لیے اعزاز: بھارت کیخلاف آپریشن اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں
بھارت کیخلاف آپریشن اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں: مریم نواز
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
مریم نواز نے پاک فوج کی جانب سے 10 مئی کی صبح آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخرکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا ۔
جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبےکو سلام ہو، تمہاری غیرت کو سلام ہو، سلام ہے ان محافظوں کو جنہوں نےصرف گولی سےنہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں