ملک میں ہیٹ ویو، سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کی وارننگ
ملک بھر میں گرمی کی لہر مزید کتنے روز رہے گی؟ محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے آج سے 24 مئی تک ملک میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی۔
ڈی جی میٹ مہر صاحبزاد کا کہنا ہے کہ سندھ میں گرمی کی شدت سب سے زیادہ ہوگی۔
خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں بھی درجہ حرارت معمول سے زائد ہوگا۔
بڑھتی گرمی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے مویشی منڈیوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے ہدایات جاری کردیں۔
، اعلامیے کے مطابق جانوروں کیلئے پانی کی فراہمی اور عارضی شیڈز کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔
جون میں بھی ہیٹ ویو اورگرمی کی لہربرقرار رہنے کے امکانات ہیں۔
اعلامیے کے مطابق منڈیوں کے مقامات پرہیلتھ سنٹرز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے۔
، مویشیوں کیلیے ویٹرنری ہیلتھ سینٹرز بھی قائم کیے جائیں۔
، منڈیوں میں مویشی بیچنےاورخریدنے والے احتیاطی تدابیرا ختیار کریں۔
مویشی منڈیوں کے داخلی و خارجی راستوں پر آگاہی بینرز آویزاں کیے جائیں۔
، ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کرموبائل میڈیکل ٹیمیں تعینات کی جائیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں