چین خلا میں شمسی توانائی پیدا کرنے کے منصوبے کا آغاز: 36,000 کلومیٹر بلند شمسی صف
چین نے خلا میں قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کے لیے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 1 کلومیٹر چوڑی شمسی صف کی تعمیر کی جائے گی۔
یہ شمسی صف زمین سے تقریباً 36,000 کلومیٹر بلند جیو اسٹیٹشنری مدار میں نصب کی جائے گی، ۔
جہاں سے یہ توانائی مستقل بنیادوں پر حاصل کرے گی، کیونکہ خلا میں کسی بھی موسمی اثرات اور دن رات کے چکر کا سامنا نہیں ہوتا۔
ٹیکنالوجی کی ایک معروف ویب سائٹ کے مطابق چین کے اس منصوبے کا مقصد خلا میں توانائی جمع کرنا اور اسے مائیکروویوز کی شکل میں زمین تک منتقل کرنا ہے۔
، جس سے زمین پر موجود روایتی شمسی توانائی کے نظاموں سے کہیں زیادہ توانائی حاصل کی جائے گی۔
توقع کی جارہی ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے حاصل ہونے والی توانائی زمین سے حاصل ہونے والی تیل کی مقدار کے برابر ہوگی ۔
جو سال بھر میں نکالی جا سکتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں