ایران: اسرائیل اور امریکا کا احتساب ضروری ہے، عباس عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو ایران پر حملے کا جوابدہ نہ ٹھہرایا گیا تو پورا خطہ اور اس سے آگے بھی دنیا متاثر ہوگی۔
، اسرائیل اور امریکا کا احتساب ہونا چاہیے۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا ’پریس ٹی وی‘ نے رپورٹ کیا کہ برازیل میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ہماری جوہری تنصیبات پر امریکی-اسرائیلی حملے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
، جس نے 2015 میں ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کی اتفاق رائے سے توثیق کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی پرامن جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے میں امریکی حکومت کی شمولیت نے اس بات میں کوئی شک نہیں چھوڑا کہ امریکا، اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت میں مکمل طور پر شریک ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں