رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن، شام 4 بجکر 34 منٹ پر عروج پر ہوگا

رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج، پاکستان میں بھی نظارہ دیکھا جائے گا

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا،پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر 1 بجکر 44 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ​​پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر 2 بجکر 50 منٹ سے ہوگا۔ ​
شام 4 بجکر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہو گا، ​چاند گرہن شام 4 بجکر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔​
شام 5 بجکر 3 منٹ پرمکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا، ​شام 6 بجکر 17 منٹ پر جزوی گرہن کا اختتام ہو گا اور پھر ​رات 7 بجکر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر مقامات میں بھی دیکھا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں