اسرائیل کاایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کیلئے ٹریفک کیمروں کو ہیک کرنے کا انکشاف
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے دوران تہران کے ٹریفک کیمروں تک رسائی حاصل کی۔
رپورٹ کے مطابق اس مبینہ آپریشن کے تحت تہران کے مختلف علاقوں میں نصب ٹریفک کیمروں کو ہیک کر کے ان کی ویڈیوز طویل عرصے تک خفیہ طور پر تل ابیب منتقل کی جاتی رہیں۔
خاص طور پر پاستور اسٹریٹ کے اطراف سکیورٹی اہلکاروں، ڈرائیوروں اور دیگر عملے کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی گئی۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق مخصوص کیمروں کے ذریعے کمپاؤنڈ کے اندرونی معمولات، گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہوں اور آمدورفت کے راستوں کی نشاندہی کی گئی۔
جدید الگورتھمز کی مدد سے سکیورٹی اہلکاروں کے معمولات، رہن سہن، ڈیوٹی کے اوقات اور سفر کے راستوں کا تجزیہ کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں