پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی اشتعال انگیزی اور مسئلہ کشمیر پر واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
نہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے، اور کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
بھارتی فوج اپنی تمام تر صلاحیتوں کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔
انہوں نے کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور اس پر مؤقف واضح اور غیر تبدیل شدہ ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی فوج کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ اس میں اکیلے نہیں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے بھارتی پراکسی دہشت گردی کے خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.