ایران اور پاکستان کے اعلیٰ عسکری و سفارتی روابط میں پیش رفت

Super Admin


ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات

 

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ان کی پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔
، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک بھی شریک تھے۔ 
ذرائع کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ غریب آبادی، اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر امیری مقدم اور وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ عباس عراقچی گزشتہ روز ایک مختصر وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔
وہ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دوسری جانب امریکا نے اپنے نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے پاکستان کے ممکنہ دورے کی بھی تصدیق کی ہے۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.