پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں کمی، لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول سستا

Super Admin

 

جہازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی

 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کرتے ہوئے لائٹ ڈیزل آئل اور جہازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 28 روپے 81 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 270 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔اسی طرح جیٹ فیول کی قیمت میں 74 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 396 روپے 31 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.