سیاحوں کیلئے خوشخبری، جھیل سیف الملوک روڈ بحالی کا کام شروع

Super Admin


چھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد جھیل سیف الملوک جانے والی سڑک کو بحال کرنے کے لیے کام کا باقاعدہ آغاز

 

چھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد جھیل سیف الملوک جانے والی سڑک کو بحال کرنے کے لیے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
سطح سمندر سے 10 ہزار 578 فٹ کی بلندی پر واقع پاکستان کے معروف سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک تک رسائی بحال کرنے کے لیے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھاری مشینری کے ذریعے سڑک سے برف اور دیگر رکاوٹیں ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
برف پوش پہاڑوں کے دامن میں واقع جھیل اس وقت مکمل طور پر برف سے ڈھکی ہوئی ہے، جو دلکش مناظر پیش کر رہی ہے اور سیاح ہر سال ان حسین نظاروں کو دیکھنے کے لیے بےتاب رہتے ہیں۔
دوسری جانب نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مشینری بھی ناران سے بابو سر ٹاپ تک شاہراہ کو بحال کرنے میں مصروف ہے تاکہ سیاحوں کی آمد و رفت جلد ممکن بنائی جا سکے۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.