آف گرڈ سولر صارفین کو لائسنس کی ضرورت نہیں: نیپرا وضاحت
نئے صارفین کے لیے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسے سولر صارفین جو نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں ہیں،
ان کے لیے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تجویز زیر غور ہے۔نیپرا حکام کے مطابق آف گرڈ سولر سسٹمز پر نیپرا کے ریگولیشنز کا اطلاق نہیں ہوتا، کیونکہ یہ قواعد صرف ان صارفین پر لاگو ہوتے ہیں جو نیٹ میٹرنگ یا نیٹ بلنگ کے ذریعے نیشنل گرڈ سے منسلک ہوں۔
حکام نے مزید بتایا کہ نئے ریگولیشنز کے تحت صرف نئے صارفین کے لیے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ گرڈ سے منسلک سولر صارفین کے لیے لائسنس کا حصول لازمی ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پہلے نیپرا 25 کلو واٹ سے زائد لوڈ والے صارفین کو لائسنس جاری کرتا تھا، ۔
تاہم اب 25 کلو واٹ یا اس سے کم لوڈ والے صارفین کے لائسنس بھی نیپرا ہی جاری کرے گا، جس پر ایک ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے فیس وصول کی جائے گی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.