پنجاب حکومت کا راشن کارڈ میں مزید 50 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ
Super Admin
پنجاب حکومت نے راشن کارڈ میں مزید 50 ہزار افراد کو شامل کرنے اور صوبے بھر میں گدا گروں کا ڈیٹا اور میپنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی مالی معاونت سے متعلق گفتگو کی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ راشن کارڈ، ہمت کارڈ اور مینارٹی کارڈ کے ذریعے 16 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے ۔ رواں مالی سال میں راشن کارڈ کے ذریعے 14 لاکھ جبکہ ہمت کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ سے زائد افراد کی ماہانہ مالی معاونت کی جائے گی ۔
. اجلاس کے دوران راشن کارڈ میں مزید 50 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.