آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے جعلی کلیمز جمع کرانے کا سنسنی خیز انکشاف

Super Admin


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے جعلی کلیمز جمع کرانے کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔چیئرمین سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں چیئرمین اوگرا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بعض کمپنیوں کے پاس تیل موجود ہی نہیں تھا۔
، اس کے باوجود انہوں نے حکومت سے کروڑوں روپے کے کلیمز دائر کیے۔اجلاس کے دوران سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آگاہ کیا کہ حکومت کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تین ہفتوں کے واجبات کی مد میں مزید 50 سے 55 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔
کمیٹی اراکین نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جعل سازی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی۔
دوسری جانب سینیٹر ایمل ولی نے خیبرپختونخوا میں گیس کی قلت کا مسئلہ بھی اجلاس میں اٹھایا، جس پر کمیٹی نے چیئرمین اوگرا کو ہدایت کی کہ صوبے میں گیس لوڈشیڈنگ سے متعلق تین دن کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.