ایرانی ریال تاریخی کم ترین سطح پر، ایشیائی کرنسیوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا

Super Admin


ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث ایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا رجحان تیز ہوگیا ہے، جبکہ ایرانی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک امریکی ڈالر کی قیمت تقریباً 18 لاکھ ایرانی ریال تک جا پہنچی ہے، جو جنگ کے آغاز پر تقریباً 17 لاکھ ریال کے قریب تھی۔
معاشی ماہرین کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خاص طور پر آبنائے ہرمز کی صورتحال نے ایشیائی مالیاتی منڈیوں پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔اسی دباؤ کے تحت انڈونیشین روپیہ بھی کمزور ہو کر 17 ہزار 315 فی ڈالر کی سطح تک پہنچ گیا ہے، جس سے ملکی معیشت کو دھچکا لگا ہے۔
فلپائن کا پیسو بھی گزشتہ دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگیا ہے، جبکہ تھائی لینڈ کی کرنسی باہت میں رواں ماہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق خلیج میں جاری کشیدگی نے مجموعی طور پر ایشیائی کرنسی مارکیٹس کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔


 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.