’’اگر ہم نہ ہوتے تو آپ فرانسیسی بول رہے ہوتے‘‘: برطانوی بادشاہ کا ٹرمپ کو دلچسپ جواب
Super Admin
وائٹ ہاؤس میں برطانوی شاہی خاندان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔تقریب کے دوران کنگ چارلس نے صدر ٹرمپ کے ماضی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا نہ ہوتا تو یورپی ممالک شاید جرمن زبان بول رہے ہوتے،۔
جس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا: ’’میں کہتا ہوں اگر ہم نہ ہوتے تو آپ فرانسیسی بول رہے ہوتے۔‘‘
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ڈیووس میں ایک سابقہ اجلاس کے دوران کہا تھا کہ اگر امریکا دوسری عالمی جنگ میں مداخلت نہ کرتا تو یورپ کے کئی ممالک آج جرمن یا جاپانی زبان بول رہے ہوتے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.