جیٹ فیول اور مٹی کے تیل سستا، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے

Super Admin


حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس جیٹ فیول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری فیصلے کے تحت کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 396 روپے 31 پیسے سے کم ہو کر 388 روپے 58 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 365 روپے 21 پیسے سے کم ہو کر 360 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے اضافہ کر کے اسے 380 روپے 19 پیسے سے بڑھا کر 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے،۔
جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے اضافہ کر کے اسے 393 روپے 35 پیسے سے بڑھا کر 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔مزید برآں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 17 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 270 روپے 51 پیسے سے بڑھ کر 287 روپے 54 پیسے ہو گئی ہے۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.