جنگ بندی غیر یقینی، امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ کارروائی کا امکان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے مستقبل پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ حملے کیے جا سکتے ہیں۔اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے جنگ بندی کے خاتمے سے متعلق سوال پر کہا کہ فی الحال اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، تاہم حالات کے مطابق ایسا ممکن بھی ہو سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیاں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں اور اس کی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔ ان کے مطابق ایران تیل کی فروخت میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے اور ممکنہ طور پر کسی معاہدے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی پہلے شروع کی جانی چاہیے تھی، اور یہ کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی 90 فیصد میزائل تنصیبات کو تباہ کیا جا چکا ہے، جبکہ ایرانی قیادت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کو بھی ایک بڑا مسئلہ قرار دیا۔گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کو فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دی جانی چاہیے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.