محنت کرنے والے افراد معاشرے میں خاص مقام رکھتے ہیں: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ محنت کش طبقہ قابلِ احترام ہے اور ان کی انتھک محنت ہی ملکی معیشت کی بنیاد کو مضبوط بناتی ہے۔یومِ مزدور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے دنیا بھر کے محنت کشوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ افراد جو اپنے خاندانوں کا سہارا بنتے ہیں، خصوصاً محنت کش خواتین، خصوصی تحسین کی مستحق ہیں۔
مریم نواز نے اس بات پر زور دیا کہ مزدوروں کو مناسب اجرت، محفوظ کام کا ماحول، بہتر طبی سہولیات اور ان کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت محنت کشوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور ان کی خوشحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
، کیونکہ محنت کرنے والے افراد معاشرے میں خاص مقام رکھتے ہیں اور ان کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.