آبنائے ہرمز میں ایرانی بحریہ کی کارروائی، امریکی جہازوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا
ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پیش قدمی کو روک دیا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بحریہ نے فوری اور سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے امریکی جہازوں کا راستہ بند کر دیا۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ جب امریکی جہاز نے وارننگ کو نظر انداز کیا تو اس پر میزائل داغے گئے۔
، جن میں سے ایک جہاز کو لگا، جس کے بعد امریکی بحری جہاز نے راستہ تبدیل کرتے ہوئے واپسی اختیار کر لی۔دوسری جانب امریکی میڈیا نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کا میزائل حملہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی میزائل امریکی جہاز کو لگا۔
اس سے قبل ایرانی فوج کے ترجمان نے بیان دیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت ایرانی افواج کی اجازت سے مشروط ہوگی، اور امریکی بحریہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ اس علاقے کے قریب آنے سے گریز کرے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.