ڈیجیٹل میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی مقابلے میں سبقت حاصل
پاکستان نے آئی ٹی مہارت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 70 سے زائد ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سِسکو اکیڈمی نے عالمی مقابلے "سِسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026" میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ایس سی او کے زیر انتظام ادارے نے یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی 500 سے زائد بین الاقوامی آئی ٹی اکیڈمیز کے درمیان نمایاں برتری حاصل کی۔ادارے کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 سے زائد آئی ٹی مراکز کے قیام نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر یہ اعزاز حاصل کیا گیا۔
یہ تاریخی کامیابی پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں روشن مستقبل کی عکاسی کرتی ہے اور آئی ٹی کے میدان میں مزید ترقی کے امکانات کو مضبوط بناتی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.