فائر فائٹرز کی خدمات لائقِ تحسین، عوامی آگاہی ضروری ہے: مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز کے کردار اور اہمیت سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔عالمی یومِ فائر فائٹرز کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے فائر فائٹرز کی خدمات، فرض شناسی اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اہلکار اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں اور ہر مشکل صورتحال میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے متعدد بڑے حادثات میں فوری کارروائی کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانیں بچائیں۔
انہوں نے لبرٹی چوک کی ایک عمارت میں لگنے والی شدید آگ اور گلبرگ کے ایک ہوٹل میں پیش آنے والے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان حادثات میں 180 سے زائد افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا، جو ایک قابلِ فخر اور قابلِ تقلید مثال ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.