ایرانی جہاز اور عملہ پاکستان کے حوالے، امریکی میڈیا کا دعویٰ
Super Admin
امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا کی تحویل میں لیا گیا ایرانی بحری جہاز اور اس کا عملہ پاکستان کے سپرد کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ اقدام جہاز اور عملے کی ایران واپسی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے ایم وی توکسا کے 22 افراد پر مشتمل عملے کو پاکستان کے حوالے کیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے عملے کے 6 ارکان کو واپسی کے لیے کسی خطے کے دوسرے ملک کے سپرد کیا جا چکا تھا۔
امریکی حکام کے مطابق یہ جہاز ناکہ بندی کی مبینہ خلاف ورزی پر تحویل میں لیا گیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ اب جہاز کو اس کے اصل مالک کے حوالے کرنے کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.