میٹرک امتحانات میں بدانتظامی، کراچی بورڈ کے چیئرمین مستعفی

Super Admin


کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کے بعد چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ محکمہ بورڈز سندھ کے سیکریٹری کو بھجوا دیا ہے، جسے اب وزیرِ بورڈز کے ذریعے متعلقہ کنٹرولنگ اتھارٹی کو ارسال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے امتحانی نظام میں بدنظمیوں پر چیئرمین کو معطل کرنے اور ان کے خلاف اینٹی کرپشن ادارے میں فوجداری کارروائی کی سفارش کی تھی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر انہیں معطل کیا جاتا تو غلام حسین سوہو اپنے اصل ادارے، فیڈرل بورڈ، میں واپس نہیں جا سکتے تھے۔
اب کنٹرولنگ اتھارٹی اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ ان کا استعفیٰ قبول کیا جائے یا ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.