مولانا ادریس کی شہادت پر جے یو آئی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

Super Admin


جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے مولانا ادریس کی شہادت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق یہ فیصلہ جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ شیخ ادریس کی شہادت کے خلاف بدھ اور جمعہ کے روز پرامن احتجاج کیا جائے گا،۔
جبکہ صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور مختلف اضلاع میں مظاہروں کے انعقاد کی ہدایت دی گئی ہے۔اسلم غوری کا کہنا تھا کہ مولانا ادریس کی شہادت ایک بڑا اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اور علمائے کرام مسلسل نشانہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ریاست کب تک ایسے حالات میں قوم کو آزمائش میں رکھے گی۔ترجمان جے یو آئی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی واضح ہے، جبکہ مولانا ادریس نے ریاست کے دفاع میں اپنی جان قربان کی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتجاج میں شرکت کرکے بدامنی کے خلاف اپنی آواز بلند کریں، کیونکہ موجودہ صورتحال میں عوام کو اپنی حفاظت کے لیے خود بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.