ایران-امریکا مذاکرات سے پائیدار امن کی امید ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری بات چیت کے جلد دیرپا امن میں تبدیل ہونے کی امید ہے، جس سے خطے میں مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے گا۔انہوں نے پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام چھٹی بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس کے انعقاد پر پاکستان علماء کونسل اور بین الاقوامی تحفظِ حرمین کونسل کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن، مکالمے اور باہمی اعتماد کے فروغ میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے، اور یہ اجتماع امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کی روشن مثال ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے علمائے کرام، مشائخ اور معزز مہمان اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسلام امن، برداشت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل باہمی اتحاد، محبت اور مثبت کردار کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.