ڈیرہ غازی خان: نجی اسکول کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق، متعدد زخمی
ڈیرہ غازی خان میں ایک نجی اسکول کی چھت اچانک گرنے کے نتیجے میں 3 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ خواتین اساتذہ سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پاکستانی چوک کے قریب واقع ایک نجی اسکول میں پیش آیا۔
، جہاں عمارت کی چھت گرنے سے کئی بچے ملبے تلے دب گئے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران تین بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ متعدد زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 9 بچے اور چند خواتین اساتذہ شامل ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری، آر پی او اظہر اکرم اور دیگر اعلیٰ حکام اسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.