حکومت کا بجلی سبسڈی نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ، نیا طریقہ کار 2027 سے نافذ ہوگا
وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کیلئے سبسڈی کے موجودہ نظام کو ختم کرکے نیا ٹارگٹڈ سبسڈی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اطلاق جنوری 2027 سے متوقع ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئے نظام کے تحت بجلی سبسڈی صرف مستحق افراد کو فراہم کی جائے گی۔
، جبکہ صارفین کی شناخت Benazir Income Support Programme کے ڈیٹا کی بنیاد پر کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور International Monetary Fund کے درمیان سبسڈی نظام میں اصلاحات پر اتفاق ہوچکا ہے۔
، جبکہ پاور سیکٹر میں سبسڈی سے متعلق تبدیلیوں پر آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی بھی کرا دی گئی ہے۔
نئے میکنزم کے تحت ٹیرف ڈیفرینشل اور کراس سبسڈی جیسے موجودہ نظام ختم کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد کم بجلی استعمال ظاہر کرنے کیلئے متعدد میٹرز کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا بھی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.