پنجاب میں مئی سے جولائی تک زیادہ بارشوں اور گرمی کی پیشگوئی
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے آئندہ تین ماہ کے موسمی حالات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔اتھارٹی کے مطابق مئی، جون اور جولائی کے دوران صوبے میں معمول سے زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی اور شمال مغربی پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ مشرقی پنجاب میں معمول سے کچھ کم بارشیں پڑنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ وسطی پنجاب میں بارشوں کی صورتحال معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔
اتھارٹی نے بتایا ہے کہ مئی کے دوران پورے پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ مزید یہ کہ 7 سے 11 مئی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.