آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے بعد حالات دوبارہ معمول پر

Super Admin


آبنائے ہرمز میں مختصر دورانیے کی کشیدگی کے بعد حالات دوبارہ معمول پر آگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ نے ایک ایرانی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں ایران نے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کارروائی کی۔
ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کا کہنا ہے کہ جوابی حملوں میں آبنائے ہرمز اور چابہار بندرگاہ کے قریب موجود امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے انہیں بھاری نقصان پہنچا۔دوسری جانب سینٹ کام نے بندر عباس اور قشم کی بندرگاہوں پر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج نے ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کا دفاعی ردعمل دیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایرانی فورسز نے میزائلوں، ڈرونز اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے امریکی بحری جہازوں پر حملے کیے، تاہم امریکی بحریہ کا کوئی بڑا اثاثہ متاثر نہیں ہوا۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.