امریکا کی یورپی یونین کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی، تجارتی معاہدے کیلئے 4 جولائی کی مہلت

Super Admin


امریکا نے ایک بار پھر یورپی یونین کو ٹیرف میں اضافے کی دھمکی دے دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی معاہدے کی منظوری کیلئے یورپی یونین کو 4 جولائی تک کی مہلت دے دی۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈیر لائن سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔
، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے پر اتفاق کیا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ یورپی یونین کی جانب سے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو امریکا کے ڈھائی سو ویں یومِ آزادی تک کی مہلت دی گئی ہے، بصورت دیگر یورپی مصنوعات پر ٹیرف میں نمایاں اضافہ کردیا جائے گا۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.