غیر قانونی کارروائی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، پیرا فورس میں سکروٹنی شروع
عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کا نام بدنام کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا دائرہ سخت کر دیا گیا ہے۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں اور افسران کو تین دن کی حراست کے بجائے تین سال تک قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
حکام کے مطابق پیرا فورس میں ہر اہلکار کا ریکارڈ کھولا جائے گا اور ماضی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ واضح کیا گیا ہے کہ جو اہلکار دیانت دار ہیں انہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، تاہم بدعنوان عناصر کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیرا اہلکاروں پر باڈی کیمرے نصب کرنے کے لیے تیس جون کی آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔ انہوں نے چار ہزار اہلکاروں اور افسران کی مکمل جانچ پڑتال کا بھی حکم دیا ہے۔اس کے علاوہ پیرا انٹرنل انٹیلی جنس اور وسل بلور نظام کو بہتر بنانے اور ادارے کا نام بدنام کرنے والے عناصر کے خلاف سخت اور مثال قائم کرنے والی کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.