ایران، امریکا مذاکرات کے اسلام آباد میں انعقاد کا امکان، حکومتی اداروں کو تیاریوں کی ہدایت
خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں سفارتی محاذ پر جلد اہم پیشرفت متوقع ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے اسلام آباد کو حتمی مقام بنانے پر پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو ضروری انتظامات مکمل رکھنے کا پیغام بھی دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ثالثی اور سہولت کاری کے کردار کو مؤثر انداز میں آگے بڑھا رہا ہے۔ ایران پہلے ہی اسلام آباد کو مذاکرات کیلئے موزوں اور قابلِ اعتماد مقام قرار دے چکا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطے میں مذاکرات اسلام آباد میں کرانے کی خواہش ظاہر کی۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے بھی عندیہ دیا ہے کہ آئندہ ہفتے ایران امریکا مذاکرات پاکستان کے دارالحکومت میں ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متوقع مذاکرات میں دونوں فریقین کے درمیان کسی اہم معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.