بل ادا نہ کرنے والوں کیلئے ٹرانسفارمر سطح پر لوڈشیڈنگ کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے موجودہ نظام میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمر کی سطح پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اویس لغاری نے بتایا کہ ملک بھر میں تقریباً ساڑھے 11 ہزار فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
، تاہم اگر مکمل طور پر لوڈشیڈنگ ختم کر دی جائے تو بجلی کے شعبے کا مالی خسارہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل ادا نہ کرنا لوڈشیڈنگ کی ایک بڑی وجہ ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق حکومت ایک نئی پالیسی پر کام کر رہی ہے جس کے تحت لوڈشیڈنگ اب فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمر کی بنیاد پر کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جس ٹرانسفارمر سے منسلک صارفین بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے، وہاں بجلی بند کی جائے گی، جبکہ بل ادا کرنے والے علاقوں کو اس سے متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔اویس لغاری نے مزید بتایا کہ اس نظام کے تکنیکی پہلوؤں کو حتمی شکل دینے میں تقریباً ایک سال لگے گا،۔
جس کے بعد اسے عملی طور پر نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے اپنے حلقے میں بھی پانچ فیڈرز ایسے ہیں جہاں روزانہ 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.