حکومت کا بجلی پر دی جانے والی غیر ہدفی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، جس کے تحت یکم جنوری 2027 سے بجلی کے بلوں پر دی جانے والی غیر ہدفی کراس سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس پالیسی کو شامل کیا جا رہا ہے، جس کے بعد تمام صارفین سے بجلی کی مکمل قیمت وصول کی جائے گی۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سبسڈی صرف مستحق افراد تک محدود رکھی جائے گی، جبکہ عمومی رعایت کا نظام ختم کر دیا جائے گا۔
حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو دی جانے والی سبسڈی بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت رعایت صرف ان صارفین کو مل آئی ایم ایفے گی جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہوں گے۔
اس مقصد کے لیے بجلی کے بل پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ مستحق افراد کی نشاندہی کر کے انہیں براہِ راست سبسڈی دی جا سکے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے سبسڈی کا نظام زیادہ شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.