مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: پاکستان نے پیٹرولیم ذخائر محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدامات کر لیے
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان نے جون کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر محفوظ کر لیے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں توانائی کی فراہمی متاثر نہ ہو۔وزارتِ پیٹرولیم کے حکام کے مطابق جون کیلئے 446 میٹرک ٹن خام تیل کا ذخیرہ یقینی بنایا گیا ہے۔
، جبکہ 201 میٹرک ٹن ڈیزل کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر 98 میٹرک ٹن پیٹرول حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ 18 میٹرک ٹن جیٹ فیول بھی محفوظ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 12 روز کیلئے JP-8 فیول کے ذخائر بھی رکھے گئے ہیں۔
تاکہ کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں سپلائی کا سلسلہ برقرار رکھا جا سکے۔ اس کے علاوہ جون کیلئے 18 میٹرک ٹن ایل پی جی کا بندوبست بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ خطے میں کشیدگی کم ہونے کے بعد پاکستان توانائی کے شعبے میں طویل المدتی سیکیورٹی پلان مرتب کرنے پر بھی کام کرے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.