وزیراعظم کا کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان، دکانوں اور مارکیٹوں کو عارضی ریلیف

Super Admin


وزیراعظم کی جانب سے دکانوں اور مارکیٹوں کے اوقاتِ کار سے متعلق پابندی میں نرمی کر دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کو 31 مئی تک رات 8 بجے بند کرنے کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ 
وزیراعظم نے 6 اپریل کے جاری کردہ نوٹیفکیشن سے عارضی ریلیف دیتے ہوئے اس فیصلے کا فوری اطلاق کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس ریلیف میں بیکریز، تنور، ریسٹورنٹس، کریانہ اسٹورز، کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی اشیا فروخت کرنے والی دکانیں بھی شامل ہیں۔
فیصلے کے تحت اسلام آباد میں دکانیں اور بازار پورا ہفتہ بغیر کسی وقت کی پابندی کے کھلے رہ سکیں گے، جبکہ پنجاب حکومت بھی عیدالاضحیٰ کے پیش نظر پہلے ہی یکم جون تک رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کی شرط میں نرمی کر چکی ہے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.