سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی، ثالثی عدالت کا اہم فیصلہ
پاکستان نے دی ہیگ میں قائم ثالثی عدالت میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق ایک اہم قانونی مقدمہ جیت لیا ہے، جسے ایک بڑی سفارتی اور قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔عدالت نے انڈس واٹرز ٹریٹی کے تحت آنے والے دریاؤں پر بھارت کے پن بجلی منصوبوں میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ گنجائش کے تعین کے طریقۂ کار پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کر لیا ہے۔
پاکستان نے عدالت میں بھارت کے اس طریقۂ کار کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ طریقہ بھارت کو 1960 کے سندھ طاس معاہدے کے تحت مقررہ حدود سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی اجازت دینے کے مترادف ہے۔
اگرچہ یہ فیصلہ ابھی باضابطہ طور پر شائع نہیں کیا گیا، تاہم اسلام آباد میں اسے پاکستان کی اہم سفارتی اور قانونی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.