بجلی بلوں میں بھاری ٹیکسوں کا انکشاف، صارفین پر اضافی بوجھ

Super Admin


بجلی صارفین سے فی یونٹ تقریباً 9 روپے تک اضافی ٹیکس وصول کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے باعث گھریلو اور صنعتی دونوں شعبوں پر مالی دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے توانائی کے شعبے کو ٹیکس وصولی کے اضافی ذریعے کے طور پر استعمال کیے جانے کے باعث بجلی کے بلوں میں مختلف اقسام کے ٹیکس شامل کیے جا رہے ہیں۔
بجلی کے بلوں میں مجموعی طور پر چھ مختلف ٹیکس اور چارجز شامل ہیں، جن میں 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ان اضافی ٹیکسوں کے نتیجے میں صارفین سے فی یونٹ تقریباً 9 روپے تک اضافی وصولی کی جا رہی ہے، جس سے عام صارف کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.