خیبرپختونخوا میں سی این جی بندش پر حکومت اور اپوزیشن کا مشترکہ مؤقف سامنے آ گیا
خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش اور گندم کی ترسیل کے معاملے پر صوبائی حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر آ گئے ہیں۔پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کے ساتھ مسلسل زیادتی ہو رہی ہے اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
ان کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور یہ اقدامات امتیازی سلوک کے مترادف ہیں۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے بھی سی این جی اسٹیشنز کی بندش کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور خیبرپختونخوا کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کو اس کے پانی کے حصے کے مطابق حقوق دیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کے مسائل پر مزید توجہ دینی چاہیے اور “شہباز اسپیڈ” کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بھائی کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ چھوٹے بھائی کا خیال رکھے -
تبصرے
Please keep the discussion respectful.