بجلی صارفین کیلئے ریلیف، جون میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ ختم
ترجمان پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کیلئے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت اور مؤثر اقدامات کے باعث جون میں بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔بیان کے مطابق صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 سے 6 روپے فی یونٹ کے ممکنہ اضافی بوجھ سے بچا لیا گیا ہے، جس سے عوام کو بڑا ریلیف ملا ہے۔
پاور ڈویژن نے بتایا کہ ایل این جی کی بندش اور مہنگے فرنس آئل کے استعمال کے باوجود بجلی صارفین پر کوئی اضافی مالی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے تقریباً 38 ارب روپے کے ممکنہ اضافی بوجھ سے بچاؤ ممکن ہوا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کو 1.73 روپے فی یونٹ کے اضافے پر محدود رکھا گیا ہے۔
، جبکہ پالیسیوں کے تسلسل، بجلی کی طلب میں اضافے اور خصوصی پیکیج کے تحت یہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مقامی گیس کی اضافی فراہمی اور درآمدی کول پلانٹس کے بہتر استعمال سے لوڈ مینجمنٹ میں بہتری آئی ہے، جس کے باعث بجلی کی قیمتوں میں استحکام ممکن ہوا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.