پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، نیا ریکارڈ قائم

Super Admin


پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے نمایاں اضافہ حاصل کیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2026 میں ملک نے آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے 42 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی آمدن حاصل کی۔ سالانہ بنیاد پر یہ شعبہ 33 فیصد کی ریکارڈ نمو کے ساتھ ترقی کرتا نظر آیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مجموعی طور پر 3 ارب 81 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو ایک نئی بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اس میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق اگر یہی رفتار برقرار رہی تو رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کی آئی ٹی برآمدات پہلی بار ساڑھے چار ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہیں، جو ملکی معیشت کیلئے ایک اہم سنگ میل ہوگا۔
 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.