پاکستان میں موبائل فون درآمدات میں 29 فیصد سے زائد اضافہ
پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مقامی سطح پر موبائل فون کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ کے شعبے میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ، یعنی جولائی سے اپریل تک موبائل فون درآمدات کا حجم ایک ارب 62 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران درآمدات کا حجم ایک ارب 25 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق صرف اپریل کے مہینے میں موبائل فون درآمدات 176 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہیں، جبکہ سالانہ بنیادوں پر اس میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اگر پاکستانی روپے میں دیکھا جائے تو موبائل فون درآمدات کا مجموعی حجم 455 ارب روپے رہا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ حجم 349 ارب روپے تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی موبائل فون درآمدات ایک ارب 49 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.