200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے کی خبروں کی تردید
اسلام آباد: وزارتِ توانائی نے 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سبسڈی ختم کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق حالیہ اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ حکومت اس طبقے کے لیے سبسڈی ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔
، تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ڈسکوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ایسے صارفین کی جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے جو ایک ہی گھر میں ایک سے زائد میٹر یا سولر سسٹم استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق کچھ کیسز میں سبسڈی کے غلط استعمال کے خدشات سامنے آئے ہیں۔
، جبکہ کیو آر کوڈ کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ تقریباً 5 ہزار روپے تک ریلیف مل رہا ہے، اور اگر یہ سبسڈی ختم ہو جائے تو موجودہ 2 ہزار روپے کا بل بڑھ کر تقریباً 7 ہزار روپے تک پہنچ سکتا ہے۔
دوسری جانب وزارتِ توانائی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ نہ تو سبسڈی ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی ایک گھر میں ایک سے زائد میٹر رکھنے والوں کے لیے رعایت روکنے کا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.