ان کی جماعت کسی قسم کی مفاہمت یا ڈیل نہیں چاہتی: اسد قیصر
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کسی قسم کی مفاہمت یا ڈیل نہیں چاہتی بلکہ صرف انصاف اور میرٹ پر فیصلے چاہتی ہے۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ بانئ تحریکِ انصاف اور بشریٰ بی بی کو اسپتال منتقل کیا جائے اور ان کے مقدمات کے فیصلے صرف قانون اور انصاف کے مطابق کیے جائیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، جن کے تحت جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی نے تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے چار نکات کی حمایت کی ہے اور ان پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ کی منظوری روکنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جبکہ بعض سیاسی رہنماؤں سمیت قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے اور اپوزیشن کی آواز دبائی جا رہی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.